لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 281 ٹریفک حادثات رپورٹ

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 281 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر  میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 281 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 281 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 296 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 104 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 192 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔