مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے کم آمدن والوں کیلئے 50 روپے فی لٹرتک پٹرولیم ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پٹرولیم ریلیف پیکیج پراجلاس ہوا ،جس میں کم آمدن افراد تک پٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پربریفنگ دی گئی،اجلاس میں کم آمدن افراد کوپٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لٹر تک ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لٹرتک کی رقم مختص کی جائے،پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد ازجلدمکمل کیا جائے۔

شہبازشر یف کا کہنا تھا موثرعملدرآمدکیلئے متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں،موٹرسائیکل،رکشہ اور800 سی سی سمیت دیگرچھوٹی گاڑیاں شامل کی جائیں،وزیر اعظم کا کہنا تھا پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

Bilal Arshad

Content Writer