میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے، شاہد آفریدی

میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے، شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی یہ کررہا ہے وہ بہت گندی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ایک بیان وائرل ہوا ہے جس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری دے دینی چاہیے تاکہ ملک سے مسائل میں کمی آسکے۔ اس بیان کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور  کہا کہ میں کل سے دیکھ رہا ہوں کہ میرے نام سے منسوب ایک بیان عمران خان کے حوالے سے چل رہا ہے، یہ بہت افسوس کی خبر ہے، جو بھی یہ کررہا ہے وہ بہت گندی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا 'میں ان کی سیاست میں نہ پڑنا چاہتا ہوں، نہ اس کا حصہ ہوں، الحمداللہ میری اتنی ہمت ہے کہ کچھ کہنا ہوگا تو خود کہوں گا، مجھے کہیں بھی دکھا دیں کہ میں نے عمران بھائی سے متعلق ایسی بات کی ہو'۔

 سابق کپتان نے درخواست کی کہ 'برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو،میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے اور وہ عوام اور ملک کی خدمت کرنا ہے '۔

Bilal Arshad

Content Writer