ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ مرزا کوآئٹم سانگ کرنے کی پیشکش۔ٹینس سٹار نے کیا جواب دیا؟

ثانیہ مرزا کوآئٹم سانگ کرنے کی پیشکش۔ٹینس سٹار نے کیا جواب دیا؟
کیپشن: Sania Mirza
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ فلم کےلئے آئٹم سانگ کی پیشکش سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ انہیں ان کے قریبی ساتھی اور ہدایتکار ساجد خان نے آئٹم سانگ کرنے کی آفر کی تھی، ساجد میرے پاس آیا اور کہا کہ تم میری فلم میں آئٹم سانگ کرلو میں تمہیں اس گانے میں پہننے کےلئے پورے کپڑے دوں گا۔

ٹینس سٹار نے کہا کہ ساجد کی پوری کوشش تھی کہ میں وہ گانا کرلوں، اس نے کہا کہ تمہیں مجھ پر بھروسہ نہیں ہے، میں تمہیں ایسے کپڑے دوں گا جس میں جسم نمایاں نہیں ہوگا، یہ بس ایک گانا ہے، اسے کرلو۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسے انکار کردیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا کام نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ کسی بھی چیز کو ہمیشہ کےلئے نہ نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی آپ کو یہ کہنا چاہئے کہ میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر