دبئی ، ایمریٹس ہلز پر واقع پرتعیشں گھر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

luxury mansion on emirates hills
کیپشن: luxury mansion on emirates hills
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : دبئی میں کرایوں اور پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ، ایمریٹس ہلز  میں واقع 30 ہزار مربع فٹ  پر تعمیر شدہ  محل  75 ملین درہم کی  (تین ارب 65 کروڑ پاکستانی روپے   ( ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا۔ 

 گھر کے نئے مالک کو  ایک فانوس جس میں 500 سے زیادہ ہاتھ سے تیارکردہ کرسٹل کے گولے  اور تتلیاں نصب ہیں جبکہ  ایٹریئم میں لگا ایک  50 سال پرانا بونسائی درخت  بھی ملے گا۔

 یادرہے  پرتعیشں اور اہم ترین پراپرٹیز کے حوالے سے ایمریٹس ہلز،  جمیرا بے آئی لینڈ اور دبئی ہلز اسٹیٹ  میں گھروں  کی قیمت میں مقابلے میں آگے جارہی ہے۔ریکارڈ بلند قیمتوں کے ساتھ ایمریٹس ہلز  کو 'دبئی کی بیورلی ہلز'  قرار د یا جارہا ہے۔ گھر کوبی کارپ نے ڈیزائن کیا ہے\ دوسری طرف ایک رپورٹ کے مطابق، دبئی میں اعلیٰ درجے کے گھروں کے اوسط کرایوں میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 جبکہ  اپارٹمنٹ اور ولا کے اوسط کرایوں میں 9.9% اور 22.5% اضافہ دیکھا گیا۔سب سے زیادہ سالانہ اپارٹمنٹ اور ولا کے کرایے پام جمیرہ پر تھے، جہاں دو لاکھ درہم ماہانہ  جبکہ  الباری میں، 7 لاکھ 85 ہزار درہم  ماہانہ  کرایہ طلب کیا گیا ۔ اپارٹمنٹ کی قیمتوں میں 9.1 فیصد اور ولا کی اوسط قیمتوں میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔