وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا ترین گروپ سے رابطہ

مراد راس
کیپشن: Murad Raas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر برائے تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے ترین گروپ سے رابطہ کیا گیا ہ۔ذرائع کیمطابق مراد راس  کی ترین گروپ کے 6 سےزائد ارکان  کیساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے  ترین گروپ کے ارکان سے رابطے کئے اور انہیں سمجھانے بجھانے کی کوشش کی۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ آئیں مل بیٹھ کرغلط فہمیاں دور کرتے ہیں، ترین گروپ کے ارکان پارٹی کا حصہ ہیں، گلے شکوے دور کرنے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ  پارٹی قیادت کے بارے میں ہمیشہ مثبت رویہ اختیار کیا گیا۔ تمام فیصلوں کا اختیار جہانگیر ترین کے پاس ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor