ویب ڈیسک : یمن کے صوبے البیضاء کے شہر رداع میں ایک آنکھ والے بچہ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا نادر واقعہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق رداع شہر کے الہلال الطبی ہسپتال میں جنم لینے والے اس بچے کے چہرے پر ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی۔ تاہم یہ بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد فوت ہو گیا۔ ایک آنکھ والے بچے کے پیدا ہونے کی اطلاع پر شہر میں سنسنی پھیل گئی اور افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ۔ کوئی اس بچے کو دجال قرار دینے لگے تو کئی شہریوں نے اسے قرب قیامت کی نشانی قرار دیا۔
یمنی میڈیا پرسن کریم زارعی نے مذکورہ بچے کی تصویر پوسٹ کی۔ ان کے مطابق تقریبا 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 بچے ایسے پیدا ہوئے جن کی ایک آنکھ تھی۔
زارعی نے بتایا کہ اس نوعیت کی پہلی پیدائش کا اندراج 1665ء میں ہوا تھا۔