ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نےمنحرف اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کردئیے

پی ٹی آئی نےمنحرف اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کردئیے
کیپشن: PTI NOTICE TO MNA
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق متن میں باغی اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض ، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیے گئے۔

  اراکین   کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔