ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز کا مبینہ زیادتی سے متاثرہ بچی کا میڈیکل کرنے سے انکار

ڈاکٹرز کا مبینہ زیادتی سے متاثرہ بچی کا میڈیکل کرنے سے انکار
کیپشن: Child Harassment Issue
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:جناح ہسپتال ڈاکٹرز کالونی میں سات سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ،پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود معصوم بچی کا میڈیکل نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق گائنی لیبر روم میں موجود لیڈی ڈاکٹرز  ہٹ دھرمی پر اتر آئیں، معصوم بچی کا میڈیکل کرنے سے انکار کردیا۔ لیڈی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک کورٹ آرڈر نہیں آئیں گے اس وقت تک میڈیکل نہیں کر سکتے۔لواحقین کبھی ایم ایس اور کبھی اے ایم ایس کے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبورہیں۔

دوسری جانب لیڈی کانسٹیبل نازلین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے آیف آئی آر اور دیگر قانونی کاغذات مکمل ہیں،بچی کو میڈیکل کو رات دو بجے میڈیکل رپورٹ کے لئے لایا گیا تھا۔

ایف آئی آر کےمتن کے مطابق سات سالہ بچی کے ساتھ حمزہ نامی ملزم نے چھری دیکھا کر جنسی زیادتی کی،جنسی زیادتی کرنے والے ملزم حمزہ کا والد جناح اسپتال کا ملازم ہے۔