مرغی مزید کتنی سستی ہوگئی ؟جانیے

مرغی مزید کتنی سستی ہوگئی ؟جانیے
کیپشن: Chicken Prices Low
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اونچ نیچ کا سلسلہ جاری ،فی کلو گوشت  کی قیمت میں مزیدکمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 7روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 364 روپے کلو مقررکردی گئی،جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 243روپے جبکہ پرچون ریٹ 251روپے فی کلو جاری ہے۔

دوسری جانب  انڈوں کی قیمت میں بھی کمی کردی گئی ہے ،فارمی انڈے 12روپے درجن سستے کردئیے گئے۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت  124روپے فی درجن جاری ہےجبکہ انڈوں کی پیٹی 3600 روپے کی ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر  اشیاخردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔جس کاسارابوجھ  غریب طبقہ پر پڑرہا ہے۔