اچھرہ، بچوں نے گھر کو آگ لگادی

اچھرہ، بچوں نے گھر کو آگ لگادی

(وقاض احمد) اچھرہ میں ماچس سے کھیلتے ہوئے بچوں نے گھر کا آگ لگا دی، قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے شاہ جمال کے رہائشی ثناء اللہ کے گھر آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا ۔پولیس کے مطابق بچوں کے والدین بازار گئے ہوئے تھے کہ گھر میں موجود بچوں نے ماچس سے کھیلتے ہوئے آگ جلائی، جو کمرے کے سامان میں لگ گی، تاہم محلے داروں نے بروقت آگ پر قابو پالیا ۔آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی۔واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ  آگ کے واقعات کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم تو کئی ماؤں کی گودہیں اجڑ چکی ہیں، لزرہ خیز واقعات میں گھروں میں سوگ کی فضا چھاجاتی ہے اور خاندان کے اکلوتے وارث آتشزدگی کی میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

 پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئےایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہور میں آتشزدگی کا ایک بڑا سانحہ پیش آیا، لاہور کے علاقہ حفیظ سنٹر میں پوری الیکٹرونکس کی مارکیٹ جل کر راکھ ہوگئی تھی،دکانداروں کی آنکھوں کے سامنے ان کی جمع پونچی اور قیمتی سامان خاکستر ہوگیا، آگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی 14 رکنی کمیٹی کی سفارشات پر اسے سیل کیا گیا تھا۔