پاکستان کرکٹ بورڈ ، پولیس والوں کی روٹی کھا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ، پولیس والوں کی روٹی کھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاک جنوبی افریقہ سیریز میں اہلکاروں کا کھانا اور اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ذمہ تھے کروڑوں روپے آمدن کے باوجود کرکٹ بورڈ نے تاحال کھانے کے اخراجات ادانہیں کئیے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس والوں نے پی سی بی کے وعدے پر ادھار کھانا منگوایا، ادھار کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکدار نے اپنی رقم کا مطالبہ شروع کردیا۔ لاہور پولیس کے 05 ہزار سے زائد جوان ٹیموں کی رہائش گاہ، روٹ اور سٹیڈیم پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔

کرکٹ ٹیموں کی لاہور میں 03 فروری کو آمد ہوئی اور پندرہ فروری تک لاہور میں قیام کیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور پولیس کو فوڈ اخراجات کی مد میں 01 کروڑ پچاس لاکھ روپے دینے تھے۔ لاہور پولیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اخراجات کی ادائیگی کے لئے تحریری طور پر رابطہ بھی کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  لاہور پولیس کے لیٹر کے جواب میں مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer