(زین مدنی ) کورونا وائرس کے پیش نظراداکارہ مایا علی نے حکومت سے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے خصوصی انتظام کی درخواست کی ہے۔
مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی ماسک پہنے تصویرشیئرکراتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 روز قبل امریکا سے واپس لوٹیں جہاں وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے لیے گئی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ واپسی پرجب وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں تو بہت پریشان تھیں۔ ایئرپورٹ پر ان کی اسکریننگ ہوئی اورکورونا کا ٹیسٹ ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ کے لیے انہوں نے جو 2 دن انتظار کیا وہ بہت درد ناک تھا، جہاں وہ ذہنی دبا کا بھی شکارہوئیں اورنہ ہی انہیں اس دوران نیند آئی تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ 2 روزبعد آئی جو اللہ کے کرم سے منفی تھی۔ اداکارہ نے کہا وہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی خوفزدہ ہیں جویومیہ اجرت کماتے ہیں اوراب ان کے پاس معاش کا ذریعہ نہیں، اس تناظر میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کریں اورساتھ ساتھ ایک ایسی ٹیم بنائی جائے جوان خاندانوں کے مفت ٹیسٹ بھی کرائے جن کے لیے ٹیسٹ کرانا بھی مشکل ہے۔