سی ٹی او لاہور کی چلڈرن ہسپتال آمد، ہسپتال کے گردونواح میں ٹریفک مسائل کا جائزہ لیا

سی ٹی او لاہور کی چلڈرن ہسپتال آمد، ہسپتال کے گردونواح میں ٹریفک مسائل کا جائزہ لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :سی ٹی او لاہور کی چلڈرن ہسپتال آمد، ٹریفک مسائل کا جائزہ ،سی ٹی او لاہور نے ٹریفک مسائل پر بریفنگ دی۔

سی ٹی او لاہور نے چلڈرن ہسپتال کے گردونواح میں ٹریفک مسائل کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا ۔ایس پی صدر، ڈائریکٹر ٹیپا اور اے ایم ایس سیکورٹی چلڈرن ہسپتال بھی موقع پر موجودتھے ۔

سی ٹی او لاہور نے ٹریفک مسائل پر بریفنگ دی، پنجاب کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال میں مریضوں اور وزیٹرز کےلئے کوئی پارکنگ موجود نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجینسی میں مریضوں کی گاڑیوں کے علاوہ کسی گاڑی کو پک اینڈ ڈرپ کی سہولت نہیں ہے ۔

، ایس پی ملک اکرام کاکہنا تھا کہ   آؤٹ ڈور چیک اپ کےلئے آنے والوں کےلئے کہیں پارکنگ نہیں ہے ،ایمرجینسی گیٹ سے گاڑیوں کے ان/ آؤٹ ٹریفک بلاک رہتی ہے،مریضوں اور وزیٹرز مجبوراً سروس لین،فٹ پاتھ کے علاوہ کہیں گاڑی پارک نہیں کرسکتے۔