کورونا کی بجائے اللہ سے ڈریں، چودھری شجاعت

کورونا کی بجائے اللہ سے ڈریں، چودھری شجاعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا کے بجائے اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور بلاوجہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا نہ کیا جائے۔

چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مخیر حضرات اور جو لوگ حفاظتی سامان مہنگا خریدنے کی طاقت رکھتے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ قومی فریضہ سمجھ اس کر میں سے کچھ حصہ غریبوں کیلئے بھی رکھیں اور خاص کر اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 30 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”اور خدا تم کو اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے“، اس آیت میں جہاں اللہ تعالیٰ بندوں کو اپنے غضب سے ڈراتا ہے وہاں اپنے بندوں پر مہربان ہونے کا یقین بھی دلاتا ہے، لہٰذا میری قوم سے اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتے ہوئے اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔