کورونا وائرس، حمزہ شہباز اور خواجہ برادران عدالت پیش نہ ہوئے

کورونا وائرس، حمزہ شہباز اور خواجہ برادران عدالت پیش نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت میں کرونا وائرس کی وجہ سے حمزہ شہباز اور خواجہ برادران کو جیل سے لا کر پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے جیل حکام کے آگاہ کرنے پر آشیانہ اور رمضان شوگر مل میں ستائیس جبکہ پیرا گون سٹی کیس میں اٹھ اپریل تک ملتوی کردی۔ آشیانہ کیس میں فواد کے پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر کی عدالت میں آشیانہ کیس اور رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں حمزہ شہباز اور احد چیمہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا،  عدالت کو جیل حکام نے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کیا۔ عدالت نے کیس کے ملزمان کی حاضری لی تو فواد حسن فواد موجود نہ تھے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فواد حسن فواد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ تمام ملزم نوبجےحاضری ہونگے،  با دیگر صورت وقت پر پیش نہ یونے والوں کی ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔ عدالت نے دونوں کیسوں کی سماعت ستائیس مارچ تک ملتوی کر دی ۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیرا گون سٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے لا کر پیش نہ کرنے پر کیس کی سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں قیصر امین بٹ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس میں عزیز بھٹی ٹاون کےسب رجسٹرار کو ذاتی طور پر آئندہ تاریخ پر طلب کر لیا۔
احتساب عدالت کے باہر کورونا کی وجہ سے مسلم لیگ کے کارکنوں کی بہت کم تعداد عدالت پہنچی جبکہ پولیس نے معمول کے مطابق اپنے سیکورٹی کے ا نتظامات کر رکھے تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔