حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت پنجاب نے پانچ ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے 5 ڈاکٹرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے، جن میں ڈاکٹرمحمد حنیف کو گریڈ20 میں ترقی دیکر پروفیسرآف آرتھو پی جی ایم آئی تعینات کردیا گیا ہے۔

 جبکہ ڈاکٹرمحمدارشد کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پروفیسر آف آرتھو کا ای ایم یو تعینات کیا گیا ہے، ان کے علاوہ ڈاکٹر سجاد حسین کو گریڈ20میں ترقی دے کر پروفیسرآف آرتھو جناح ہسپتال، ڈاکٹر محمد سعید اختر کو ترقی دیکر پروفیسر آف آرتھو پی جی ایم آئی اور ڈاکٹر فیصل مشتاق کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پروفیسرآف آرتھو سروسز ہسپتال تعینات کردیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer