قومی ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

قومی ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)نشان حیدر پانے والے قوم کے ہیرو راشد منہاس شہید کی والدہ کے انتقال کی خبر غلط نکلی، راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے والدہ کے انتقال کے متعلق خبر کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمسن پائلٹ راشد منہاس شہید کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کیے بغیر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کردی اور جھوٹی خبر پر لواحقین کو صبر کی تلقین بھی کردی جبکہ راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے والدہ کے انتقال کے متعلق خبر کی تردید کردی۔

انجم منہاس نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی والدہ کے انتقال کی خبر چل رہی ہے جبکہ اخبارات میں بھی یہ خبر شائع ہوئی جو سرا سر غلط ہے، ان کہنا تھاکہ والدہ علیل ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹر ز نے بتایا ہے کہ والدہ کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور ان کو ایک یا دو دن میں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer