سٹی 42 : راولپنڈی حبیب کالونی میں 7 سالہ بچے کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی.
واقعہ حبیب کالونی میں پیش آیا، فوٹیج میں نالے کے کنارے متعدد بچوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے, کھیل کے دوران ایک کم عمر بچے نے 7 سالہ وصال کو پیچھے سے دھکا دیا، دھکا لگنے سے وصال توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نالے میں جا گرا۔
تیز بارش اور نالے میں پانی کا تیز بہائو ہونے کی وجہ سے بچہ نالے میں ڈوب گیا، تین روز بعد بچے کی لعش نالہ لئی گوالمنڈی سے مل گئی۔