ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

انسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسٹا گرام میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

اس فیچر کے تحت ہر صارف متعدد فوٹوز یا ویڈیوز والی پوسٹ میں ہر تصویر یا ویڈیو میں کیپشن کو شامل کرسکے گا۔

اس کا مقصد ملٹی امیج یا ویڈیو پوسٹس کو زیادہ بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ابھی انسٹا گرام میں ملٹی فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں صرف ایک ہی کیپشن کو ایڈ کیا جاسکتا ہے۔ 
اس نئے فیچر سے صارفین کو ہر تصویر یا ویڈیو کے بارے میں وضاحت کرنے کا موقع ملے گا جبکہ آپ مزید تفصیلات پوسٹس کے ساتھ جان سکیں گے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اب انسٹا گرام میں ایک سے زیادہ تصاویر یا ویڈیوز والی پوسٹس کا استعمال کافی زیادہ ہونے لگا ہے۔

اس فیچر تک رسائی ایک ٹوگل کے ذریعے ممکن ہوگی جو کیپشن ایریا پر کلک کرنے پر سامنے آئے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مگر اسے تمام صارفین تک پہنچنے میں ایک ہفتہ یا اس سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔

ابھی آپ انسٹا گرام میں 20 تصاویر کو ایک ساتھ پوسٹ کرسکتے ہیں تو اب ان میں 20 کیپشنز بھی شامل کیے جاسکیں گے۔

2024 میں انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا تھا کہ اس طرح کی پوسٹس سے صارفین کو زیادہ افراد تک رسائی میں مدد ملتی ہے، جبکہ زیادہ پوسٹس کا مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ لوگ ان پر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔

انسٹا گرام نے مارچ میں ایسی پوسٹس کو پبلش کرنے کے بعد ری ارینج کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا جس سے بھی تصویر یا ویڈیو میں کیپشن کا نیا فیچر زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer