زاہد چودھری: محرم الحرام سکیورٹی خانہ فرہنگ ایران اورماڈل ٹاؤن میں پولیس کی ہنگامی مشقیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کی نگرانی میں موک ایکسرسائز کی گئیں جبکہ ہنگامی مشقوں میں آپریشن ونگ پولیس،بم سکواڈ اورریسکیو 1122 نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مشقوں میں ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے نمائندوںنے بھی شرکت کی ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ موک ایکسرسائز میں فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ہنگامی مشقوں سے پولیس ریسپانس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی مشقوں کا انعقادِ کیا جا رہا ہے۔