ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں پبلک ٹوائلٹس ناکافی، فوری مرمت اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم

پنجاب بھر میں پبلک ٹوائلٹس ناکافی، فوری مرمت اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں پبلک ٹوائلٹس کی صورتحال پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے خراب اور غیر فعال ٹوائلٹس کی فوری مرمت کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ صاف اور فعال پبلک ٹوائلٹس کی فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے اور یہ بنیادی عوامی سہولت کے زمرے میں آتی ہے۔

عدالت نے پنجاب بھر میں پبلک ٹوائلٹس کی تعداد، معیار اور دستیابی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ تحریری حکم کے مطابق خواتین، بچوں، بزرگوں، ٹرانسجینڈر اور معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ آبادی کے تناسب سے 1420 پبلک ٹوائلٹس ناکافی ہیں جبکہ 127 غیر فعال ٹوائلٹس صورتحال کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ معذور افراد کے لیے صرف 10 اور ٹرانسجینڈر افراد کے لیے 5 ٹوائلٹس کو بھی ناکافی قرار دیا گیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ صحت مند ماحول میں زندگی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پبلک ٹوائلٹس کی فراہمی مساوی، شفاف اور آبادی کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے حکم دیا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ 16 ستمبر سے ایک ہفتہ قبل جامع رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ یہ حکم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا۔