سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کی سرگرم خاتون جیالی صباء حیدر انتقال کر گئیں۔
صباء حیدر علالت کے سبب کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے صباء حیدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا صبا حیدر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر بھٹوازم کے نظرئیے کی ترویج کے لئے غیرمعمولی کام کیا، جوان اولاد سے جدائی کسی بھی والدین کیلئے ناقابل برداشت دکھ ہوتا ہے۔
میں رنج و غم کی اس گھڑی میں صبا حیدر کے لواحقین کے صبر کے لئے دعاگو ہوں، راول شرجیل میمن نے بھی صباء حیدر کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔
