( سٹی42)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج مثبت رجحان ریکارڈ کیا جا رہاہے جبکہ امریکی ڈالرکی قدرمیں بھی استحکام دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 468 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 81ہزار 866پر ٹریڈ کررہاہے۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھاجارہاہے اورانٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 26پیسے پر برقرارہے۔