ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 آئل ٹینکر جہازوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی

2 آئل ٹینکر جہازوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خلیجِ عمان میں 2 آئل ٹینکر بحری جہازوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔

روس کے ایڈلین سوئزمیکس اور لائبیرین فرنٹ ایگل نامی آئل ٹینکرز میں تصادم متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے نزدیک ہوا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات کی ٹیمز نے ٹینکرز سے 24 افراد کو ریسکیو کیا۔ دونوں آئل ٹینکرز پر 70 ہزار ٹن خام تیل موجود تھا، اماراتی ٹیمز نے جدوجہد کے بعد آئل ٹینکرز پر لگی آگ پر قابو پا لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نیویگیشنل غلطی آئل ٹینکرز میں تصادم کی وجہ بنی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے باعث نیویگیشن میں الیکٹرانک خلل بڑھ گیا ہے۔