سٹی 42 : وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے خور و نوش سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں چینی کی قیمتوں اور فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ قومی تحفظ خوراک، طارق باجوہ، ایف بی آر، ایف آئی اے کے حکام شریک ہوئے، ساتھ ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں 2.5 لاکھ میٹرک ٹن خام چینی کی درآمد کی پالیسی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائنڈ چینی کی درآمد کی اصولی منظوری بھی دی گئی، اس موقع پر ریفائنڈ چینی کی درآمد کا معاملہ ECC میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
حکومت صارفین اور پروڈیوسرز کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، چینی سمیت ضروری اشیاء کی سستی اور مسلسل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔