سٹی 42 : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران سیاسی صورتحال اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے ایران اسرائیل جنگ پر تشویش کا اظہار کیا، کہا کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی ہے،پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین اور ایران کے حوالے سے موقف موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے سپیکر قومی اسمبلی کو حج کی مبارکباد بھی دی۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔