سٹی 42 : پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے سٹیج ڈراموں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔
یہ ہدایات نامہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹر ہاسٹی 42 : پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے سٹیج ڈراموں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔ لز کو جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اداکارائیں چست لباس زیب تن نہیں کر سکیں گی اور نہ ہی ایسا لباس جو دوران ڈراما جسم کی ساخت کو نمایاں کرے ، تمام اداکارائیں اپنے انٹری ڈریس اور ڈانس ڈریس کو سنسر ریہرسل میں پاس کروائیں گی۔ اس کے علاوہ سنسر ریہرسل پر غیر حاضر فنکار ڈرامے میں شامل نہیں ہوگا کوئی عذر قبول نہیں ہوگا، دوران ڈراما اگر کوئی فنکار چھوڑ گیا تو نیا فنکار شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ تمام تھیٹرز میں سنسر ریہرسل مقررہ وقت پر ہوگی وقت پر سنسر ریہرسل نہ دکھانے پر منسوخ کر دی جائے گی اور ڈراما نمائش پذیر نہیں ہوگا ، ڈرامے کا نام ڈرامے کی کہانی پر مبنی ہوگا کمرشل نام قبول نہیں ہوگا ، ڈرامے میں ڈانس سیچوایشں کے مطابق ہوگا نا کہ پہلے ڈراما اور پھر گانے شامل ہوں گے۔