سٹی 42: پنجاب کےسرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی 100فیصدفراہمی ممکن نہ ہوسکی
پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں صرف 39 فیصد مریضوں کو مفت ادویات ملیں،گنگارام ہسپتال میں 45 فیصد مریضوں کو مفت ادویات مل سکیں،لاہور جنرل ہسپتال میں 45 فیصد مریض مفت ادویات حاصل کر سکے،میو ہسپتال سے 54 فیصد، جناح ہسپتال سے 63 فیصد مریضوں کو مفت ادویات ملیں،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورسائنسز سے 69 فیصد مریضوں کومفت ادویات ملیں
سروسز ہسپتال سے 70 فیصد مریضوں کو مفت ادویات مل سکیں،لیڈی ایچی سن ہسپتال سے 73، لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے 74 فیصد مفت ادویات دی گئیں،چلڈرن ہسپتال میں 75 فیصد مریض مفت ادویات حاصل کر سکے،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 76فیصد مریضوں کو مفت ادویات ملیں
شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال 77، میاں منشی ہسپتال 80 فیصد مفت ادویات دی گئیں،نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ میں 81 فیصد مریضوں کو مفت ادویات ملیں،جناح برن یونٹ 81 ، سید میٹھا ہسپتال 83 فیصد مریضوں کو مفت ادویات ملیں
پنجاب کے دیگر سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی 100 فیصد ادویات نہ مل سکیں،حکومت کے رواں مالی سال میں بار بار مفت ادویات فراہمی کے دعوے سچ نہ ہوسکے
Stay tuned with 24 News HD Android App