کلیم اختر: شہر میں بیمارومردہ مرغیاں سپلائی کرنےوالامافیاسرگرم ہوگیا,مشہورٹیسٹ پوائنٹ،ہوٹلز،برگروشوارمامیں سپلائی کیےجانیکاانکشاف کیا گیا۔
مردہ مرغیوں کوسپلائی موٹرسائیکلوں،آٹورکشوں اور دیگر طریقوں سےکی جانےلگی۔فوڈاتھارٹی کی اطلاعات پرٹولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی،،سپلائررکشہ ڈرائیوردھڑلیاگیا۔ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائرز، گوداموں سے2لاکھ17ہزارسےزائدگوشت کوچیک کیاگیا۔موقع پر ایک ہزار 800مضرصحت بیمارمرغیوں کو موقع پر تلف کیا گیا۔
فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ سپلائررکشہ کیخلاف مقدمہ درج کرواکےسپلائی چین بارےتحقیقات کی جارہی ہیں،زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمن عناصر متحرک ہوا ہے،بین الاقوامی طرزپرگوشت کی تیاری اورترسیل کےنظام پرکام تیزکردیاگیا۔