ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادباغ: تندور  پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے ایک شخص جاں بحق

شادباغ: تندور  پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور کے علاقے شادباغ میں واقع شیر شاہ روڈ پر آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں نے ایک تندور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نان بائی عزیز شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عزیز شاہ تندور پر روٹیاں لگا رہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عزیز شاہ نے موقع پر دم توڑ دیا۔

فوری طور پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔