ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دے دی گئی

ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دے دی گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دے دی گئی۔
ای وہیکلز کیلئے عام نمبر پلیٹ سے ہٹ کر نئی نمبر پلیٹ جاری کر دی گئی۔ایڈیشنل ڈی جی کے مطابق الیکٹرک وہیکلز کی نمبرپلیٹ مکمل گرین کلر کی ہوگی،آئندہ تمام الیکٹرک وہیکلز مالکان نئی پلیٹس لگانے کے پابند ہونگے۔
ایڈیشنل ڈی جی احمد سعید نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ابتک 16ہزار الیکٹرک گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں،رکشے رجسٹرڈ ہوئے۔پنجاب میں ساڑھے 14ہزار الیکٹرک موٹرسائیکل جبکہ 1461کاریں،31بسیں،36 الیکٹرک رکشے رجسٹرڈ ہوئے۔
 ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ای گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹوکن ٹیکس پر 95فیصد رعایت دی گئی۔
اگلے مالی سال میں بھی الیکٹرک گاڑیوں پر رعائت برقرار رہے گی۔