فاران یامین :ہیپاٹائٹس بی ویکسین کیمپ کا آٹھواں روز جاری ہے۔لاہور پولیس اہلکاروں کی صحت کے تحفظ کیلئے سرگرم ہیں، بیماری سے بچاؤ کے عملی اقدامات میں پیش پیش ہیں۔
ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ کیلئےاقدامات کئےجا رہے ہیں۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی افسران و جوانوں کو ہیپا ٹائٹس بی ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی،لاہور پولیس کے تمام یونٹس کے افسران و جوانوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا تھا کہ ہپاٹائٹس ویکسینیشن کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے،ہیپاٹائٹس بی کا پہلا،دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ،تیسری ڈوز کا عمل جاری ہے،پولیس افسران کی ہیلتھ بارے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔