ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹنے سے ماں بیٹی جاں بحق، بچی زخمی  

 تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹنے سے ماں بیٹی جاں بحق، بچی زخمی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا  حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک اور بچی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمپر کے نیچے آ جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور افراد گاڑی میں پھنس گئے تھے۔

حادثے کے بعد موقع پر ہیوی کرین اور لفٹر کی مدد سے ڈمپر کو گاڑی کے اوپر سے ہٹا کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔