سٹی42: لاہور کے علاقے باٹاپور میں ماں بیٹی کے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نبیلہ بی بی اور اس کی بیٹی کو گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنیاد پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔کارروائی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹاپور صداقت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔
ملزم واردات کے فوراً بعد فرار ہو گیا تھا تاہم ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق اسے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پولیس نے نہایت پیشہ وارانہ انداز میں کام کرتے ہوئے جلد ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔