ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف اسٹیج اداکارہ  دوران ڈراما گرفتار

 معروف اسٹیج اداکارہ  دوران ڈراما گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں اسٹیج پرفارمنس کے دوران  معروف اسٹیج اداکارہ سلک جٹ کو پولیس نے اسٹیج سے ہی گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس گوجرانوالہ نے سلک جٹ کو ایک مقدمے میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا۔ اداکارہ کو ڈراما کے دوران اچانک اسٹیج پر آ کر گرفتار کیا گیا جس پر تھیٹر میں موجود ناظرین بھی حیران رہ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلک جٹ کے خلاف درج مقدمے کی نوعیت اور تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہیں تاہم انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔