اندرون بھاٹی گیٹ منشیات پولیس کی سرپرستی میں بکنےلگیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور شہر میں منشیات فروشی کا گھناؤنا کاروبار پولیس کی سرپرستی میں جاری ۔ اندرون بھاٹی گیٹ میں منشیات سر عام بکنے لگی ۔

سٹی فورٹی ٹو نے واقعہ کی موبائل ویڈیوز حاصل کر لیں ۔
 اندرون بھاٹی گیٹ کے رہائشی جمیل عرف میلو اور اسکا بھائی جمشید عرف سوہنا مقامی منشیات فروش ہیں ۔ موبائل ویڈیوز میں منشیات کی خریداری کرنے والوں کو دیکھا جا سکتا ہے، جو مذکورہ منشیات فروشوں کے گھر کے باہر نظر آتے ہیں ۔اسی دوران باوردی ڈولفن اہلکار بھی موقع پر پہنچ جاتے ہیں، جو موبائل ویڈیو میں نظر آتے ہیں ۔ منشیات فروش گھر کی چھت سے نذرانہ کے طور پر پیسے پھینکتا ہے، ڈولفن اہلکار پیسے اٹھا کر موقع سے چلے جاتے ہیں ۔

اہل محلہ کا الزام ہے کہ منشیات کا دھندہ کرنے والے پولیس کو خرچہ دیتے ہیں، جنہیں پولیس کی باقاعدہ سرپرستی حاصل ہے ۔