ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل ہوگئے

ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل ہوگئے
کیپشن: Virat Kohli
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل ہو گئے۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 1050 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹر ہیں۔ بھارتی ٹیم کے معاہدے سے سالانہ سات کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں، 15 لاکھ روپے ٹیسٹ، 6 لاکھ ون ڈے اور 3 لاکھ روپے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس ہے۔

جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 کروڑ روپے سالانہ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی لیگ سے ملتے ہیں، انہوں نے کئی پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، وہ 18 مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی ایک برانڈ سے ساڑھے 7 کروڑ سے 10 کروڑ روپے تک لیتے ہیں، کوہلی انسٹا گرام پر پوسٹ کے 8.9 کروڑ اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے ڈھائی کروڑ روپے لیتے ہیں۔

بھارتی جریدے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ویرات کوہلی ریسٹورنٹ اور لگژری ایتھلیٹک ویئر کے بھی مالک ہیں، کوہلی ممبئی میں 34 کروڑ جبکہ گروگرام میں 80 کروڑ روپے کے مالیت والے گھر کے مالک ہیں اور ان کے استعمال میں گاڑیوں کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر