پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر  اداکار ریمبو اور صاحبہ کا رد عمل، دلچسپ ویڈیو وائرل  

Rambo,sahiba,actor
کیپشن: Rambo and sahiba,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  نے کہاں عام شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، وہیں شوبز سٹارز بھی مہنگائی سے متاثر ہیں۔

 ریمبو اور صاحبہ کی پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ‏ہوگئی جسے صارفین کافی پسند کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ صاحبہ ریمبو سے کہتی ہیں کہ “جلدی کریں مجھے دیر ہورہی ہے آپ نے پیٹرول بھروا لیا۔‏

ریمبو جواب دیتے ہیں ہیں کہ ہاں ٹنکی فُل کروائی ہے، آجاؤ‏۔

صاحبہ ریمبو کے ساتھ باہر جانے ہی لگتی ہیں اور گاڑی کا دروازہ کھول رہی ہوتی ہیں کہ ایک دم سے ریمبو کہتے ہیں کہ ادھر آؤ ادھر۔

وہ جیسے ہی آگے جاتی ہیں تو موٹر سائیکل کھڑی ہوتی ہے پھر ریمبو کہتے ہیں کہ “آج کل ٹنکی صرف اسی کی فل ‏ہوسکتی ہے،پھر دونوں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔