ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدارحکومت اہم روٹ کو سگنل فری بنانے کیلئے سرگرم

New Signal Free Corridor Proposed by LDA
کیپشن: New Signal Free Corridor Proposed by LDA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: بزدارحکومت  اہم روٹ کو سگنل فری بنانے  کیلئے سرگرم، وزیر اعلیٰ پنجاب نےایل ڈی اے کو ملتان روڈ کو براستہ کھاڑک نالہ فیروز پور روڈ سے ملانے کے لئے سات ارب کی لاگت سے پندرہ کلومیٹر کے سگنل فری کوریڈور کے منصوبے پر کام کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔

 تفصیلات کےمطابق  ایل ڈی اے حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کو پندرہ کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور پربریفنگ دی  گئی تھی ۔ ملتان روڈ کو براستہ کھاڑک نالہ ، کریم بلاک ،مولانا شوکت علی روڈ ، پیکوروڈ فیروز پورروڈ سےملایا جائے گا ۔ شہر کے نئے سگنل فری کوریڈور کا ابتدائی تخمینہ لاگت سات ارب لگایا گیا ہے ۔

ذرائع کےمطابق مجوزہ سگنل فری کوریڈورمنصوبےپرکریم بلاک کےمقام پر پہلے ہی انڈر پاس فلائی اوور منظور کیا جاچکا ہے، پندرہ کلومیٹر طویل کوریڈور میں اکبر چوک پرانڈر پاس یا فلائی اوور تجویز کیا گیا ہے ، جنال ہسپتال،شوق چوک اورماڈل ٹاؤن لنک روڈکےمقام پر یکطرفہ انڈر پاس یا فلائی اوور تجویز کیا گیا ہے ۔ مجوزہ کوریڈور پر6 مقامات پر دو طرفہ یوٹرن تجویز کردیئے گئے ۔ بی او آر ، موچی پورہ ،ستوکتلہ ڈرین سٹاپ ، پنڈی سٹاپ کو بند کرکےیوٹرن  تجویز کیا گیا ہے ، ایل ڈی اے نےنیسپاک کوسگنل فری کوریڈورکےڈیزائننگ کی ذمہ داری سونپ دی ، ایل ڈی اےمنصوبےکاپی سی ون مرتب کرکےآئندہ مالی سال میں منصوبہ منظور کرائے گا۔