لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، ماڈل صوفیہ مرزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، ماڈل صوفیہ مرزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: sofia mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کو عدالتی ریلیف مل گیا سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے سے متعلق بھی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ۔
 سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے تحریری حکم جاری کردیا۔ فل بینچ میں جسٹس سیدمنصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سی نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

صوفیہ مرزا نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر سے دونوں بچیوں کی حوالگی کا کیس دائر کررکھا ہے۔صوفیہ مرزا نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں نقطہ اٹھایا تھا کہ سابق شوہر عمر فاروق ظہور دونوں بچیوں کو لیکر بیرون ملک فرار ہے لیکن لاہور ہائیکورٹ نے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے کا فیصلہ سنایا جو حقائق کے برعکس ہے عدالت اس فیصلہ کو کلعدم قرار دے ۔

سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے سے متعلق بھی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer