شوہر کے ہاتھوں ایک اور خاتون تیزاب گردی کا شکار

شوہر کے ہاتھوں ایک اور خاتون تیزاب گردی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شوہر کے ہاتھوں ایک اور خاتون تیزاب گردی کا شکار ہو گئی۔ تھانہ شاہدرہ کی حدود میں ظالم شوہر نے اپنی اصلاح کی بجائے 34سالہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
متاثرہ خاتون نازیہ بی بی کا چہرہ اور بیشتر حصہ جھلس گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال متنقل کر دیاگیا۔ پولیس نے خاتون کے بیان پر مقدمہ تو درج کرلیا لیکن شوہر تاحال گرفت میں نہیں آ سکا۔  تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کی حدود میں وحید نامی ظالم شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک کر شدید زخمی کر دیا، جسے طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب سے خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شوہر وحید آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بہن بائیوں سے میل جول سے روکنے اور طلاق دینے کے مطالبے پر آج پھر تشدد کا نشانہ بنایا اور کچھ دیر بعد آکر چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا۔ وزیر اعلی پنجاب اور اعلیٰ حکام واقعے کا نوٹس لیں۔
قائم مقام ایس پی سٹی منصور قمر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شاھدرہ کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ اقدام قتل، تیزاب گردی، دہشت گردی کی دفعات شامل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer