ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے لاہور کے نئے ماسٹر پلان پر غور

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے لاہور کے نئے ماسٹر پلان پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیر صدارت ماسٹر پلان کی تیاری کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس، نئے ماسٹر پلان کے ذریعے لاہور کو تہذیب کا مرکز اور خوشحال شہر بنایا جائے گا۔

ماسٹر پلان کی تیاری کے سلسلے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں نجی شعبے کے ماہرین، سٹیک ہولڈرز، ٹاﺅن پلانرز انجینئرز، آرکیٹیکٹ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی، اجلاس میں کامل خان ممتاز، شبیہہ الحسن زیدی، پرویز شاکر محمود، نادیہ، اکبر علی شیخ، وحید احمد بٹ، ٹاﺅن پلانر، رضا علی، پروفیسر مطاہر اعوان، اربن یونٹ اور نیسپاک کے ماہرین نے شرکت کی، ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نئے ماسٹر پلان کے ذریعے لاہور کو تہذیب کا مرکز اور خوشحال شہر بنایا جائے۔

نئے ماسٹر پلان میں ماحولیاتی تحفظ، وسائل کے دانشمندانہ استعمال ، ثقافتی ورثے کی بقا، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور آبادی کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔

Sughra Afzal

Content Writer