(حسن خالد) لاہور میں تین خواتین کے قاتل کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، مجرم اشرف نور نے18سال قبل بادامی باغ کے علاقے میں تہرے قتل کی واردات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی اشرف نور کو صبح سویرے پھانسی دی گئی، مجرم اشرف کو موت واقع ہونے تک تختہ دار پر لٹکایا گیا، اس موقع پر جیل کے ڈاکٹر، سپرنٹنڈنٹ جیل اور مجسٹریٹ بھی کوٹ لکھپت جیل کے پھانسی گھاٹ پر موجود رہے، اشرف کی لاش اس کے لواحقین محمد لیاقت اور آل حسن نے وصول کی۔
واضح رہے کہ بادامی باغ کے رہائشی اشرف نور نے اٹھار سال قبل تین خواتین کو قتل کیا تھا، مجرم اشرف کی اسکے اہل خانہ سے گزشتہ روز آخری ملاقات کرا دی گئی تھی۔
سیشن جج لاہور نے مجرم محمد اشرف کے بلیک ورانٹ جاری کیے تھے، مجرم پر عائشہ، دیبا اور ارم کو قتل کرنے کا الزام تھا۔