ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی ناراض خواتین نے عمران خان کو خط لکھ دیا

تحریک انصاف کی ناراض خواتین نے عمران خان کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، ناراض خواتین نے عمران خان کو خط لکھ دیا۔ ناراض خواتین نے منزہ حسن اور عالیہ حمزہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔     

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تحریک انصاف میں مخصوص نشستوں کی فہرست میں نام نہ آنے والی ناراض خواتین نے عمران خان سے منزہ حسن اور عالیہ حمزہ کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: این اے 131 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

پارٹی چیئرمین کو خواتین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ فہرست میں پارٹی کی ورکرز کے نام شامل نہ کرکے انکی حق تلفی کی گئی ہے۔ مخصوص نشستوں کے لیے کارکنوں نے عرصہ دراز سے درخواستیں دے رکھی تھیں لیکن مخصوص نشستوں کی فہرست میں ایسے نام شامل کیے گئے جو پارٹی سے غیر متعلقہ تھے۔

یہ خبر لازمی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد نےگاؤ شالہ سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

خط میں کہا گیا ہے کہ وہ یہ جاننے کا حق رکھتی ہیں کہ منزہ حسن اور عالیہ حمزہ کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر فہرست بنانے کا اختیار کس نے دیا۔ منزہ حسن اور عالیہ حمزہ کا طرز عمل پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگیا

خط میں دونوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں کو تحقیقات ہونے تک سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کرنے کا کہا گیا ہے۔ خط صائمہ شوکت، فاطمہ عثمان اور صبا بٹ کی جانب سےلکھ گیا ہے۔