ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میپکو کی کارروائی، سینئر سیاستدان کے خلاف  بجلی چوری کا مقدمہ درج

میپکو کی کارروائی، سینئر سیاستدان کے خلاف  بجلی چوری کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : میپکو کی کارروائی، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف  بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

 میپکو حکام کے مطابق ہاشمی ہاؤس کے تین میٹرز میں لوپ لگا کر بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔ تینوں میٹرز منقطع، بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔مخدوم جاوید ہاشمی، زاہد بہار ہاشمی اور شاہ زیب ہاشمی کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔ 

میپکو حکام نے بجلی چوری پر ساڑھے سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تھانہ مخدوم رشید پولیس نے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔