سٹی 42 : پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اور انٹیلی جنس بیورو نے کارروائی بین الصوبائی آئس سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔
انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں نیٹ ورک کے مرکزی سرغنہ کنگ پن سمیت 4 ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔ ملزمان سے15کلوگرام آئس برآمد ہوئی جس کی مالیت2کروڑ30لاکھ روپے ہے۔
ترجمان سی این ایف پنجاب کے مطابق کوئٹہ سےپنجاب تک منشیات کی سپلائی چین توڑدی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ سرغنہ کےبلوچستان میں منشیات فروشوں سےمالی اورسپلائی روابط تھے۔