سٹی 42 : شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی بدستور متحرک، رواں سال سائیکل چوری کے 156، مویشی چوری کے 508 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن سائیکل چوری کے 47 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، صدر ڈویژن میں 35، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کے 26 مقدمات درج ہوئے، سٹی ڈویژن سے 19، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 15 سائیکلیں چوری ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال سائیکل چوری کی 14 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 163 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، صدر ڈویژن میں 158، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مویشی چوری کے 81 مقدمات درج ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 46، سٹی ڈویژن میں مویشی چوری کی 42 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال مویشی چوری کے 18 مقدمات درج کئے گئے ۔