ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف  آپریشن، متعدد افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف  آپریشن، متعدد افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکو کی کنال روڈ سب ڈویژن نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث کنکشنز کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

ایس ڈی او کنال روڈ سب ڈویژن کے مطابق مختلف مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی، جبکہ بعض فلیٹس میں بھی غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے کے شواہد ملے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لیسکو کے مطابق یہ آپریشن ایس ای سینٹرل سرکل جمشید زمان اور ایکسیئن اقبال ٹاؤن احمد بلال کی ہدایت پر کیا گیا، جبکہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔