ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سے ایم این اے چودھری نصیر احمد کی ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو

وزیراعلیٰ سے ایم این اے چودھری نصیر احمد کی ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی چودھری نصیر احمد عباس نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

 ملک نور اعوان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات ،مسائل سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے انویسٹمنٹ کے بڑھتے رجحان سے آگاہ کیا گیا۔ 

 مسلم لیگ ن کی رہنماؤں نے عوام دوست منصوبوں پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دیہات میں بھی شہروں جیسی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کے12ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر و بحالی ہو چکی۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر تک 18 ہزار کلومیٹر تک سڑکیں مکمل ہو جا ئیں گی، فیلڈ ہسپتال ،کلینک آن ویلز سے ایک کروڑ سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں۔